QR CodeQR Code

عبدالمجید اچکزئی قتل کے مقدمہ میں بری کر دیئے گئے

23 May 2018 13:41

عبدالمجید اچکزئی کیجانب سے کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ اور نور جان بلیدی نے کیس کی پیروی کی، رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی سول لائن تھانہ میں 1992ء کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو 1992ء میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا۔ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت اللہ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو عدم ثبوت کی بناء پر مقدمہ سے بری کر دیا۔ مجید اچکزئی کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مجید اچکزئی کی جانب سے کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ اور نور جان بلیدی نے کیس کی پیروی کی۔ رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی سول لائن تھانہ میں 1992ء کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔


خبر کا کوڈ: 726783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726783/عبدالمجید-اچکزئی-قتل-کے-مقدمہ-میں-بری-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org