QR CodeQR Code

بلوچستان کے نگران وزیراعلٰی کیلئے 3 نام سامنے آگئے

23 May 2018 13:50

بلوچستان میں توقع ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں ایک نام پر اتفاق ہو جائیگا، تاہم بعض مبصرین کا خیال ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا کسی ایک نام پر متفق ہونا مشکل نظر آ رہا ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جائے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ نگران وزیراعلٰی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نگران وزیراعلٰی کیلئے تین نام سامنے آ گئے۔ ان میں اسلم بھوتانی، پرنس احمد علی اور علاؤ الدین مری کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پرنس احمد علی اور علاؤ الدین مری کے نام تجویز کئے ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سابق اسپیکر اسلم بھوتانی کا نام پیش کر دیا گیا ہے۔ موجودہ اسمبلیوں کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے اور آئینی تقاضہ ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر نگران سیٹ اپ کیلئے نام تجویز کریں۔ اگر دونوں رہنماء کسی ایک نام پر متفق نہ ہو سکے تو اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی میں نام بھجوائے جا سکتے ہیں، اگر وہ بھی کسی ایک نام پر متفق نہ ہوئی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جا سکتا ہے، جو دونوں طرف سے بھیجے گئے تین تین نام سے ایک شخص کو نگران وزیراعلٰی نامزد کر سکتا ہے۔ بلوچستان میں توقع ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا، تاہم بعض مبصرین کا خیال ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا کسی ایک نام پر متفق ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جائے جبکہ حکومت کی خواہش ہے کہ نگران وزیراعلٰی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔


خبر کا کوڈ: 726786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726786/بلوچستان-کے-نگران-وزیراعل-ی-کیلئے-3-نام-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org