0
Wednesday 23 May 2018 18:55

پی ٹی آئی کوئی تنظیم نہیں، لوٹے جمع کرنے سے خلاء نہیں بھرتے، دانیال عزیز

پی ٹی آئی کوئی تنظیم نہیں، لوٹے جمع کرنے سے خلاء نہیں بھرتے، دانیال عزیز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹی وی پروگرام کے دوران نعیم الحق کی جانب سے مجھے مارے گئے تھپڑ کے پیچھے پی ٹی آئی والوں کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 دن کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز ٹی وی پروگرام کے دوران جو واقعہ پیش آیا وہ یہ ایک سوچ ہے، سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا اور احسن اقبال کوگولی لگنا، یہ سب  ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔ میں نے کوئی نامناسب بات نہیں کی تھی، جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں، مجھے تھپڑ مارنے کے پیچھے بھی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے اندرلڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں یہ کوئی تنظیم نہیں ہے، اِدھر ادُھرسے لوٹے جمع کرکے خلا پرنہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 726862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش