0
Wednesday 23 May 2018 22:37

گلگت بلتستان کے عوام جی بی آرڈر 2018ء کے تحت دیگر شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہونگے، اورنگزیب ایڈووکیٹ

گلگت بلتستان کے عوام جی بی آرڈر  2018ء کے تحت دیگر شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہونگے، اورنگزیب ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیرقانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جی بی کے عوام کو ملک کے دیگر شہریوں کے برابر بنیادی حقوق حاصل ہوں گے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جی بی آرڈر 2018ء کے نفاذ کے بعد جی بی قانون ساز اسمبلی اب گلگت بلتستان اسمبلی کہلائے گی۔ جی بی اسمبلی کو صوبائی اسمبلیوں کی طرح قانون سازی سمیت تمام اختیارات حاصل ہوگئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کو 5 سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں آئینِ پاکستان کے تحت سٹیزن ایکٹ 1951 لاگو کردیا گیا ہے۔ جی بی کے شہریوں کو ملک کی کسی بھی اعلٰی عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہوگا جبکہ جی بی کونسل کی قانون سازی کے اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل ہوگئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے جی بی کونسل کے مکمل خاتمے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور جی بی کونسل مشاورتی کونسل کی حیثیت سے برقرار رہے گی۔ وزیر اعظم پاکستان کو جی بی پر وہی اختیارات ہوں گے جو دیگر صوبوں سے متعلق حاصل ہیں۔ نئے آرڈر کے تحت جی بی چیف کورٹ کا نام تبدیل کرکے گلگت بلتستان ہائیکورٹ رکھ دیا گیا ہے۔ جی بی ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 5 سے بڑھا کر 7 کر دی گئی ہے اور جی بی سپریم اپیلیٹ کورٹ کا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا ریٹائیرڈ جج ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 726925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش