0
Wednesday 23 May 2018 22:54

گلگت بلتستان پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی

گلگت بلتستان پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے جی بی پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ مذکورہ ایکٹ کی منظوری کے بعد پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس اور تدفین کے اخراجات کی سہولیات فراہم ہونگی۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے قانون ساز اسمبلی کی سفارشات پر پولیس ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2018ء کی باضابطہ منظوری دے کر اس ایکٹ کو نافذالعمل کر دیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کو نافذ کرنے کے بعد محکمہ پولیس گلگت بلتستان پولیس آفیسروں سے سالانہ فنڈ جمع کریگی اور اس فنڈ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو بہترین تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس، صحت کی سہولیات، شادی کے اخراجات، بیوہ الاونس، تدفین اور پولیس آفیسروں کو قرضے کی سہولیات میسر ہونگی۔ اس ایکٹ کی منظوری کی تقریب میں ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر، انسپکٹر جنرل آف پولیس جی بی صابر احمد اور سیکرٹری گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی عبدالرزاق نے شرکت کی۔
 
 
 
 
 
خبر کا کوڈ : 726927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش