0
Wednesday 23 May 2018 22:55

کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز، الیکشن کمیشن نے حتمی فہرستیں جاری کردیں

کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز، الیکشن کمیشن نے حتمی فہرستیں جاری کردیں
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات کے لئے ووٹرز کی حتمی فہرستیں جاری کردیں جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ہو گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی انتخابی فہرستیں ردوبدل کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی فہرستوں کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 868 اور سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ہے۔ خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 جبکہ بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔ اسی طرح اسلام آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 348 اور فاٹا میں 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 دن کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 726928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش