0
Thursday 24 May 2018 00:34

ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران یوم القدس کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں، علامہ صادق جعفری

ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران یوم القدس کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ عاشقان بیت المقدس عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر میں بھرپور شرکت کریں گے، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران یوم القدس میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے 10 رمضان المبارک سے بھرپور عوامی اور تشہیری مہم کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت ہاؤس کراچی میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل کابینہ کے اراکین، تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرلز سمیت مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے بھی شرکت کی۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ امام خمینی ؒ کے فرمان پر ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جمعتہ الوداع یوم القدس شایان شان انداز میں منایا جائے گا، تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی میں بھرپور عوامی شرکت کیلئے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں، یوم القدس کے پوسٹرز اور بینرز جلد آویزاں کردیئے جائیں گے، تمام ضلعی عہدیداران 10 رمضان المبارک سے یوم القدس کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں۔
خبر کا کوڈ : 726939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش