0
Thursday 24 May 2018 09:21

آلِ شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پھانسی چڑھیں گے، خرم نواز گنڈاپور

آلِ شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پھانسی چڑھیں گے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نوجوان نواز شریف کے فوج اور وطن دشمن بیانات پر پریشان ہیں اور وہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا ریاست اور اس کے ادارے اتنے کمزور ہو گئے کہ ایک کرپٹ، قاتل اور بدعنوان شخص ان سے کنٹرول نہیں ہو رہا؟ اور وہ مسلسل پاک فوج، عدلیہ، نیب سمیت ہر ادارے کیخلاف زبان درازی کر رہا ہے۔ نواز شریف کو اب ملک اور فوج کو بدنام کرنے کی گندی مہم بند کرنا ہو گی۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ان تمام پولیس افسروں کی آمدورفت کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارتگری میں شامل تھے, اب ایک اہم راز سے پردہ اٹھنے جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کو اب بتانا ہوگا کہ ڈی آئی جی، ایس پی، ڈی ایس پی، انسپکٹر رینک کے افسر بھاری نفری کیساتھ ماڈل ٹاؤن میں کس کے حکم پر جمع ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اصل خوف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی کارروائی ہے۔ کرپشن کیسز میں اشرافیہ جیل جائے گی لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں یہ پھانسی چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس امر میں کوئی شُبہ نہیں کہ پولیس نے شہباز شریف کے ایما پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا اور اس قتل عام کی منصوبہ بندی ایوان وزیراعظم میں ہوئی، اب آئندہ چند دنوں میں قاتل بے نقاب ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 726968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش