شہباز شریف نے عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس دینے کی سمری مسترد کر دی
24 May 2018 10:18
ذرائع کے مطابق یہ سمری محکمہ داخلہ نے ارسال کی تھی کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے لائسنس کیلئے عوام کو لاہور شہر نہ آنا پڑے، لیکن وزیراعلٰی پنجاب نے یہ سمری مسترد کر دی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سمری مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ سمری محکمہ داخلہ نے ارسال کی تھی کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے لائسنس کیلئے عوام کو لاہور شہر نہ آنا پڑے، لیکن وزیراعلٰی پنجاب نے یہ سمری مسترد کر دی ہے اور سمری واپس محکمہ داخلہ پہنچ چکی ہے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ایسے نہیں کی عام شہریوں کو اسلحہ کے لائسنس دیئے جائیں اس لئے یہ سمری منظور نہیں کی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ: 726982