QR CodeQR Code

گرل گائیڈز کو درپیش مسائل حل کرینگے، مسعود خان

24 May 2018 10:30

نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن سے بات چیت کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ طالبات کو ہنرمند شہری بنانے کیلئے گرل گائیڈز پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ طالبات کو ہنرمند شہری بنانے کیلئے گرل گائیڈز پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر نزہت صادق نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر نزہت صادق نے صدر کو پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر ایسوسی ایشن کی کارگردگی اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 726985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726985/گرل-گائیڈز-کو-درپیش-مسائل-حل-کرینگے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org