0
Thursday 24 May 2018 12:33
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریاستی اراکین کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

امریکہ کی شکست بغیر کسی شک و شبہہ کے یقینی ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

امریکہ کی شکست بغیر کسی شک و شبہہ کے یقینی ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں، اہم شخصیات اور مسئولین کے ساتھ ایک نشست میں امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے اب تک ہر دور میں امریکہ ہماری قوم کا اصلی دشمن رہا ہے۔ اس نے ہر ممکن طریقے سے سیاسی ہتھکنڈوں کو استعمال کر کے، معاشی طور طریقوں سے، سیکورٹی مسائل کی ذریعے، فوجی طریقوں سے اور ہمارے خلاف پراپیگنڈا کے ذریعے اپنی دشمنی کا مکمل ثبوت دیا ہے لیکن اس کو ان تمام میدانوں میں شکست ہوئی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کی دشمنی کو بنیادی، عمیق اور دائمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ذمہ دار حضرات اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر انجام دیں تو موجودہ مسائل میں بھی امریکہ کی شکست بغیر کسی شک و شبہہ کے قطعی ہے۔
 
 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ چالیس سالوں میں اہم امتحانوں کو کامیابی کے ساتھ گذارا ہے اور تمام ادوار میں طاقت، استقامت اور تدبیر کے ساتھ مسائل کو حل کیا ہے جبکہ موجودہ دور میں بھی طاقت، استقامت اور تدبیر کے ساتھ طے کرتے ہوئے اپنی ترقی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کے حالیہ موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اسلامی انقلاب کے نظام کے خاتمہ کی خواہش نئی بات نہیں ہے، امریکی عہدیدار اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی اس کی بربادی کے درپے تھے حتی وہ امریکی صدر کہ جو یہ کہتا تھا کہ ہم ایران کے نظام کا خاتمہ نہیں چاہتے وہ بھی اسلامی نظام کو ختم کرنا چاہتا تھا اس کی نیت اور اس کے اہداف واضح تھے۔
 
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ سنت الہی کی بنیاد پر دشمن کی شکست میں کسی شک و شبہہ کی گنجائش نہیں ہے۔ موجودہ امریکی صدر کی سرنوشت بھی اس کے گذشتہ ہم منصب افراد سے مختلف نہیں ہو گی۔ وہ بھی بش اور ریگن کی مانند تاریخ میں گم ہو جائے گا۔  البتہ اسی سنت الہی کی بنیاد پر ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور اگر ہم اپنی ذمہ داریاں انجام نہیں دیں گے تو مدنظر اہداف کو حاصل کرنے کا اطمینان حاصل نہیں کر سکتے۔
 
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی تقریر کے آغاز میں ماہ مبارک رمضان کو اپنی روح، معنویت اور ایمان کو تازہ دم کرنے کیلئے ایک غنیمت قرار دیا اور کہا کہ یہ غنیمت تمام لوگوں کیلئے موجود ہے لیکن یہ مہینہ ملک کے عہدیداروں اور مسئولین کیلئے دو برابر اہمیت رکھتا ہے۔ اس مہینہ میں خدا کے ساتھ رابطہ کو زیادہ کرتے ہوئے گریہ و زاری انجام دیں اور راز و نیاز کے ذریعے اپنی معنویت کو مضبوط کریں اور خدا سے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کی توفیق کے حصول کیلئے دعا کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 727023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش