1
Thursday 24 May 2018 14:23

بلوچستان میں رخشان کے نام سے نئے ڈویژن کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری

بلوچستان میں رخشان کے نام سے نئے ڈویژن کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریونیو حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے موجودہ کوئٹہ اور قلات ڈویژن کو تقسیم کرتے ہوئے رخشان ڈویژن کے نام سے ایک نیا ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے، جس میں نوشکی، چاغی، خاران اور واشک ڈسٹرکٹ شامل ہونگے۔ اس ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر خاران ہوگا۔ مذکورہ رخشان ڈویژن کے قیام کے بعد کوئٹہ ڈویژن میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ، ڈسٹرکٹ پشین اور ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ قلات ڈویژن میں جبکہ ڈسٹرکٹ خضدار، ڈسٹرکٹ قلات، ڈسٹرکٹ مستونگ، ڈسٹرکٹ لسبیلہ، ڈسٹرکٹ آواران اور ڈسٹرکٹ شہید سکندآباد جبکہ نو تشکیل شدہ رخشان ڈویژن میں ڈسٹرکٹ نوشکی، ڈسٹرکٹ چاغی، ڈسٹرکٹ خاران اور ڈسٹرکٹ واشک شامل ہوں‌ گے۔
خبر کا کوڈ : 727046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش