0
Thursday 24 May 2018 14:31

کوئٹہ، حلقہ بندیوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت، الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹسز جاری

کوئٹہ، حلقہ بندیوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت، الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹسز جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی، رکن قومی اسمبلی کمال خان بنگلزئی، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی، سابق سینیٹر سیف اللہ مگسی، سیاسی رہنماء نصیر احمد شاہوانی، اسلم مگسی و دیگر کی جانب سے اپنے حلقہ انتخاب کی حد بندیوں سے متعلق دائر درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ہے۔ گذشتہ روز متفرق درخواستوں کی سماعت کے موقع پر درخواست گزاران اور ان کے وکلاء بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر متفرق آئینی درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل و دیگر حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے۔ بعدازاں متفرق درخواستوں کی سماعت کو 28 مئی تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 727049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش