0
Thursday 24 May 2018 15:52

امریکہ ایران پر حملہ کرنیکی جرائت نہیں کر سکتا، ایڈمرل علی شمخانی

امریکہ ایران پر حملہ کرنیکی جرائت نہیں کر سکتا، ایڈمرل علی شمخانی
اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ نیوز چینل نے ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے سیکرٹری سابقہ نیوی فورس کے کمانڈر ایڈمرل علی شمخانی سے خصوصی انٹرویو کیا ہے۔ علی شمخانی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں کسی بھی قسم کی امریکی مہم جوئی کا جواب فوری اور براہ راست دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران پر فوجی حملہ کرنے کی جرائت نہیں کر سکتا۔ پابندیاں لگانے کی روایت پرانی ہو چکی ہے اور اب اسکا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ علی شمخانی نے ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں کہا کہ ہم اپنے میزائل نظام کے بارے میں کبھی بھی مذاکرات نہیں کریں گے، یہ موضوع مذاکرات کے قابل نہیں ہے، ہم اپنے دفاعی نظام کے پھیلاو کو جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ اور پورے مقاومتی بلاک کی حمایت جاری رہے گی، سعودی عرب کے ساتھ منطقی بنیادوں پر تعمیری، عاقلانہ اور غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ایڈمرل علی شمخانی نے یمن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن نے یورپ کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں سیز فائز کی پیشکش کو قبول کر لیا تھا لیکن سعودی عرب نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ ایرانی سلامتی کمیٹی کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم شام سے واپس نہیں آئیں گے، شام میں ہماری موجودگی شامی حکومت کی درخواست پر ہے۔ صیہونی حکومت شام کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کرنے پر واضح پیغام دریافت کر چکی ہے، وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ اس قسم کی کسی بھی کارروائی کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 727077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش