0
Friday 25 May 2018 13:19

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائوں گا، بیرسٹر سلطان

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائوں گا، بیرسٹر سلطان
 اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں گے، پورے پاکستان میں پچاس لاکھ کشمیری بستے ہیں جن میں سے پچیس فیصد کشمیری راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم ہیں جو الیکشن میں ہارجیت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر اسے اپنا الیکشن سمجھ کر لڑے گی۔ میں خود گھر گھر جا کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں راولپنڈی میں افطار ڈنر کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 727194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش