0
Friday 25 May 2018 14:56

نگران وزیراعظم کا معاملہ، خورشید شاہ کمیٹی کیلئے سپیکر کو خط لکھیں گے

نگران وزیراعظم کا معاملہ، خورشید شاہ کمیٹی کیلئے سپیکر کو خط لکھیں گے
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات نہیں ہوگی اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کے لئے خط لکھوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِاعظم کے حوالے سے اب شاہد خاقان عباسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ پیر، منگل تک اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق  اور وزیراعظم کو خطوط لکھ دوں گا۔ اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے 2 ارکان کے نام بھیجوں گا جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نگراں وزیرِاعظم کے لیے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام بھیجیں گے۔ واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم یہ ملاقاتیں سود مند نہیں رہیں۔ آئین کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری قومی اسمبلی میں قائد ایوان (وزیر اعظم) اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے کرتے ہیں تاہم اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اسپیکر کمیٹی تشکیل دیتے ہیں جو مجوزہ ناموں پر غور کے بعد اتفاق رائے اس کا فیصلہ کرتی ہے، کمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہونے کی صورت میں تمام مجوزہ نام الیکشن کمیشن کو ارسال کئے جاتے ہیں، جو باہمی مشاورت سے کسی ایک فرد کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 727206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش