0
Friday 25 May 2018 14:58

نواز شریف کے دائیں اور بائیں بیٹھنے والوں نے پشتون وبلوچ قوم کو کچھ نہیں دیا، زمرک خان اچکزئی

نواز شریف کے دائیں اور بائیں بیٹھنے والوں نے پشتون وبلوچ قوم کو کچھ نہیں دیا، زمرک خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی جیت ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ ایک جماعت کی جانب سے پشتون علاقوں میں  بجٹ نہ دینے کے دعویداروں نے اپنے دور حکومت میں کونسے میگا پروجیکٹ مکمل کئے۔؟ ہمیں دکھ ہوا کہ ساڑھے چار سال اقتدار میں رہتے ہوئے نہ کوئی یونیورسٹی بنائی اور نہ ہی صحت کے شعبے میں بہتری لائی۔ نواز شریف کے دائیں اور بائیں جانب بیٹھنے والوں نے پشتون وبلوچ عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا۔ کوئٹہ  میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے سابقہ حکومت کے خلاف جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ جب حکومت وجود میں آئی تو ہم نے حکومت کا حصہ بننے کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ ہم نے نہ کوئی مراعات لیں اور نہ کوئی وزارت۔ سینیٹ انتخابات میں ایک بھی پیسہ لینا ہمارے اوپر حرام ہے۔ جو الزامات لگا رہے ہیں وہ الزامات ثابت کریں۔ آج ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بیان آیا تھا کہ موجودہ بجٹ میں پشتون علاقوں کو مکمل نظر انداز کیا گیا، مگر ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ ساڑھے چار سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے پشتون علاقوں کو کونسی ترقی دی۔؟
خبر کا کوڈ : 727208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش