0
Friday 25 May 2018 17:04

مسلم لیگ نون میں 95 فیصد میرے موقف کی تائید ہو رہی ہے، چوہدری نثار

مسلم لیگ نون میں 95 فیصد میرے موقف کی تائید ہو رہی ہے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آ رہی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، نگراں وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آ رہی ہے۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، چوہدری نثار نے جواب دیا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں جبکہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں 4 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ صحافی کی جانب سے چوہدری نثار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے، چوہدری نثار نے جواب دیا کہ پچانوے فیصد ایم این اے میرے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو۔


 
خبر کا کوڈ : 727233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش