QR CodeQR Code

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، آغا سید حسن

25 May 2018 21:24

مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نمازہ جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بندوقوں کی گن گرج آر پار کشمیریوں کے لئے وبال جان بن چکی ہے اور ہر روز جانی اور مالی نقصان خانوادوں کو اُجھاڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بھارت و پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں مستقل امن و استحکام کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نمازہ جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بندوقوں کی گن گرج آر پار کشمیریوں کے لئے وبال جان بن چکی ہے اور ہر روز جانی اور مالی نقصان خانوادوں کو اُجھاڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والی مصیبت بن چکی ہے۔ آئے روز ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں یہ سب انسانیت سوزیاں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہیں، لیکن روایتی دشمنی کو برقرار رکھتے ہوئے حقائق سے آنکھیں چرانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ آغا سید حسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں، بلکہ تنازعہ کشمیر کو طاقت و تشدد کی روایتی پالیسی سے حل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔


خبر کا کوڈ: 727258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727258/بھارت-تنازعہ-کشمیر-کے-حل-کیلئے-سنجیدہ-نہیں-ہے-آغا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org