QR CodeQR Code

جی بی آرڈر 2018ء کالا قانون ہے، خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی

25 May 2018 21:52

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کالا قانون ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع نے گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے نفاذ کے خلاف احتجاجی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ احتجاجی تحریک آرڈر کو واپس لینے تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں محمد شفیع نے اعلان کیا کہ ہفتہ کو قانون ساز اسمبلی گلگت کے باہر متحدہ اپوزیشن کا دھرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کالا قانون ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے رکن جی بی اسمبلی کیپٹن  ریٹائیرڈ محمد شفیع نے کہا کہ فاٹا کی طرح جی بی کو بھی ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت آئینی حقوق دئیے جائیں۔ موجودہ آرڈر خطے کے لاکھوں عوام کے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور ظالمانہ آرڈر کو واپس بصورت دیگر خطے کے عوام سخت ترین احتجاج پر مجبور ہونگے۔

 


خبر کا کوڈ: 727268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727268/جی-بی-ا-رڈر-2018ء-کالا-قانون-ہے-خاتمے-تک-احتجاجی-تحریک-جاری-رہے-گی-اپوزیشن-لیڈر-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org