0
Saturday 26 May 2018 00:07

تحریک انصاف کے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام خوش آئند ہے، ذیشان گرمانی

تحریک انصاف کے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام خوش آئند ہے، ذیشان گرمانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا 100 روزہ پلان موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشعلِ راہ ہے، اقتدار ملنے کے بعد عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور پاکستان سے مخلص قیادت نئے پاکستان کا خواب پورا کرے گی، یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی محمدذیشان گرمانی نے یونین کونسل پتی غلام علی اور کاشف آباد میں مختلف برادریوں کے عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام خوش آئند ہے، جلد الگ صوبہ حاصل کرکے عوام کی احساس محرومیاں دور کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کا آلہ کار بننے والوں کو عوام مسترد کر دے گی، باشعور عوام جانتی ہے کہ کون عوام کے مسائل حل کرسکتا ہے اور کون سازشیں کر سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 727290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش