0
Saturday 26 May 2018 03:08

جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں، شاہد خاقان عباسی

جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔ شیخوپورہ میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے علاوہ کسی نے شیخوپورہ میں ترقیاتی کام نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں 10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کیے گئے، ترقیاتی کاموں کو دیکھ لیں اور انتخابات میں فیصلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون ہی ملک کو معاشی طاقت بنا سکتی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک جیسا منصوبہ لائی اور فاٹا کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعتیں بدلنے والے اپنی خدمت کر سکتے ہیں عوام کی نہیں، جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں، مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر جانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے علاوہ کوئی جماعت ووٹ کی حقدار نہیں، 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نون ہی کامیاب ہو گی، اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی مسلم لیگ نون کا ہی ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، جو 1500 دن میں کام نہیں کر سکے وہ آج 100 دن کا منصوبہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستی جماعتوں کی سوچ میں واضح فرق ہے، وہ جو کام کرنے کے وعدے کر رہے ہیں مسلم لیگ نون کر چکی۔
 
خبر کا کوڈ : 727300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش