0
Saturday 26 May 2018 10:12

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات 2018ء میں لاہور سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیساتھ مقابلے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر ریلویز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے انتخابی حلقے کی چیر پھاڑ کر دی گئی، عمران خان جس حلقے سے انتخاب لڑیں گے، میں مقابلہ کروں گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہو گا، نواز شریف کا جمہوری بیانیہ ہی انتخاب میں بکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید مشکلات میں بھی نواز شریف کی ثابت قدمی مخالفین کو پریشان کئے ہوئے ہے، شریف قیادت پر کرپشن کے الزمات لوگ سچ ماننے کو تیار نہیں، ہماری اصل طاقت عوام کے اندر پیدا شدہ شعور ہے، نواز شریف کی مقبولیت پر ٹارگٹ کرنیوالے پریشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 727312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش