QR CodeQR Code

میرٹ کی بالا دستی ہماری اولین ترجیح ہے، مسعود خان

26 May 2018 10:58

وائس چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں جلد ہی ماس کمیونیکیشن، جرنلزم، انٹرنیشنل ریلیشنز اور ٹورازم کے مضامین متعارف کروائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن، جرنلزم، انٹرنیشنل ریلیشنز اور ٹورازم کے مضامین متعارف کروائے جائیں گے، میرٹ کی بالا دستی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدر کو یونیورسٹی کو درپیش انتظامی و تدریسی مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دریں اثنا جسٹس مصطفی مغل نے بحیثیت چیف الیکشن کمشنر یہاں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2016ء کی رپورٹ پیش کی۔ صدر نے آزادکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے کامیاب انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دی۔


خبر کا کوڈ: 727316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727316/میرٹ-کی-بالا-دستی-ہماری-اولین-ترجیح-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org