0
Saturday 26 May 2018 11:10

مسلم امہ کشمیر، فلسطین کیلئے مل کر کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان

مسلم امہ کشمیر، فلسطین کیلئے مل کر کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کیلئے مل کر کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر امہ کا بھی مسئلہ ہے، وہاں مظالم کی انتہاء ہو چکی ہے، کشمیریوں کو عمرے اور حج کی ادائیگی کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نہیں جانے دیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان فواد چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 727317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش