QR CodeQR Code

پرویز خٹک نے وزیراعلٰی ہاؤس خالی کر دیا، سامان ذاتی گھر منتقل

26 May 2018 11:36

پرویز خٹک نے وزیراعلٰی ہاؤس کے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی (افطار ڈنر) دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے ایک ہی رات میں 120 سمریز کی فائلیں نمٹا دیں، وہ 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاؤس کو خیر آباد کہہ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعلٰی ہاؤس خالی کر دیا اور اپنا رہائشی سامان ذاتی گھر واقع حیات آباد منتقل کر دیا ہے، جبکہ پرویز خٹک نے وزیراعلٰی ہاؤس کے تمام سٹاف کو الوداعی پارٹی (افطار ڈنر) دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے ایک ہی رات میں 120 سمریز کی فائلیں نمٹا دیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا 31 مئی کو باضابطہ طور پر سی ایم ہاؤس کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ عمران خان کے وزیراعلٰی ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے۔ علاوہ ازیں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر خیبر پختونخوا کی روایت بدل دے گی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور غریب طبقے کی آواز بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے ادھورے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا باب بند کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 727323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727323/پرویز-خٹک-نے-وزیراعل-ی-ہاؤس-خالی-کر-دیا-سامان-ذاتی-گھر-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org