0
Saturday 26 May 2018 11:37

کشمیر کونسل کے اختیارات حکومت کو منتقل ہونے چاہیں، ڈاکٹر خالد

کشمیر کونسل کے اختیارات حکومت کو منتقل ہونے چاہیں، ڈاکٹر خالد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قومی تشخص کی بحالی کیلئے اٹھائے ہر اقدام کا خیر مقدم کرے گی، جو افراد قومی تشخص کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے مالی اور انتظامی اختیارات آزادکشمیر حکومت کو منتقل ہونے چاہئیں یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے اور اس کے لئے تمام جماعتیں متحد اور متفق ہیں، کچھ عناصر اگر اس کے برعکس کچھ کر رہے ہیں تو وہ قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 727325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش