0
Saturday 26 May 2018 18:50

نواز شریف کا صرف پارٹی وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان

نواز شریف کا صرف پارٹی وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے نون لیگ چھوڑنے والوں کے حلقوں میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان، ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید، وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا اور ٹکٹ کے لیے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قرار دی گئی۔

میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ ملے گا۔ لوٹوں کو سبق سکھانے کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ مسلم لیگ نون کا ساتھ چھوڑ کر جانے والوں کے حلقوں میں مضبوط ترین امیدوار کھڑے کرنے اور پنجاب میں اکثریت بنانے کیلئے بھرپور انتخابی کوششیں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 727432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش