QR CodeQR Code

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی اہلیہ کو امریکا جانے سے روک دیا گیا

26 May 2018 20:06

ایئر پورٹ ذرائع کیمطابق وزیراعلٰی کی اہلیہ کے پاس اوور سیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھا جسکے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا۔ عامرہ خٹک نے سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکام سے بحث و تکرار بھی کی لیکن اسکے باوجود جانے نہیں دیا گیا، جسکے بعد وہ ایئر پورٹ سے واپسی گھر روانہ ہو گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو امریکہ جاتے ہوئے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور پر روک لیا گیا۔ وزیراعلٰی کی اہلیہ عامرہ خٹک امریکی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتی تھیں اور غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے امریکا ہی جا رہی تھیں کہ ایف آئی اے حکام نے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر ایئر پورٹ پر روکا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی کی اہلیہ کے پاس اوور سیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) نہیں تھا جس کے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا۔ عامرہ خٹک نے سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکام سے بحث و تکرار بھی کی لیکن اس کے باوجود جانے نہیں دیا گیا، جس کے بعد وہ ایئر پورٹ سے واپسی گھر روانہ ہو گئیں۔


خبر کا کوڈ: 727452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727452/وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-کی-اہلیہ-کو-امریکا-جانے-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org