0
Saturday 26 May 2018 20:57

موجودہ حکمرانوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی جو کوشش کی اس پر پوری قوم میں تشویش ہے، صفدر اقبال ہاشمی

موجودہ حکمرانوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی جو کوشش کی اس پر پوری قوم میں تشویش ہے، صفدر اقبال ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے صوبائی حلقہ 213 کے امیدوار ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے کی طرف لاکھڑا کیا، کرپشن اور لوٹ مار میں تاریخ مثال قائم کر دی، متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا قلعہ بنائے گی، ایک اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی راہ کی طرف گامزن کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی حلقہ 213کے زیراہتمام کینٹ میں معززین علاقہ کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متحدہ مجلس عمل ملتان کے صدر آصف محمود اخوانی، کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری طارق نیاز، اختر حسین اختر، کلب عابد، ڈاکٹر غضنفر، چوہدری محمود علی، اسرار حسین، شیخ عرفان، رانا طارق نعیم، رانا فیضان جہانگیر، یعقوب شیرا، قاری محمد قاسم و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ بے روزگاری کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے نہ تو نوجوانوں کو ڈگریاں دیں نہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور نئے ڈیمز بنانے کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ آج بڑے بڑے دریا خشک ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی جو کوشش کی اس پر پوری قوم میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے، متحدہ مجلس عمل کو عوام اقتدار میں آنے کے لئے موقع دیں تاکہ وطن عزیز حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف گامزن ہوسکے، عوام عام انتخابات میں کرپٹ سیاستدانوں کو منتخب کرنے کی بجائے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں تاکہ وہ ایوانوں میں جاکر ملک وقوم کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

 
خبر کا کوڈ : 727475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش