0
Sunday 27 May 2018 10:38

مقبوضہ کشمیر، جامع مسجد واقعہ پر سرینگر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، جامع مسجد واقعہ پر سرینگر میں مکمل ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کو پیش آئے واقعہ کے خلاف شہر خاص میں مکمل ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ واقعہ کے خلاف اس دوران مقامی لوگوں اور دوکانداروں نے جامع مسجد کے احاطے میں شدید نعرے بازی کی۔ پائین شہر میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے باہر جمعہ کے روز احتجاجی نوجوانوں کی قابض فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں قریب پچاس افراد بشمول خواتین اور دوکانداروں کے زخمی ہونے کے خلاف ٹریڈرس فیڈریشن نے ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی کال دی تھی، جس پر پائین شہر کے بیشتر حصوں میں ہفتہ کے روز ہڑتال کی گئی جس کے دوران تجارتی اور دیگر سرگرمیاں معطل رہیں۔

سرینگر کے جامع مارکیٹ، راجوری کدل، نوہٹہ، گوجوارہ، پاندان، خواجہ بازار اور خانیار میں دکانیں بند رہیں۔ اس دوران مقامی لوگ اور سینکڑوں کی تعداد میں دوکاندار جامع مسجد کے باہر جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے بعد میں مرکزی جامع مسجد سرینگر جاکر جمعہ کے روز پیش آئے افسوسناک واقعہ کے خلاف پائین شہر کی تاجر برداری کی جانب سے منعقدہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ان کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 727488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش