QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں یوم تکبیر ملی جوش وجذبے سے منایا جائیگا

26 May 2018 21:55

یوم تکبیر کے موقع پر امریکہ اور دیگر ممالک کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے بھارتی عزائم ناکام بنانے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کی خوشی میں خیبر پختونخوا بھر میں یوم تکبیر ملی جوش وجذبے سے منایا جائیگا،اس حوالے سےمسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے تمام اضلاع اور قبائلی علاقوںمیں خصوصی تقاریب کے انعقاد کی ہدایات جاری کردیں۔ یوم تکبیر کے موقع پر امریکہ اور دیگر ممالک کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے بھارتی عزائم ناکام بنانے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا۔ 28 مئی کو میرہ جلوزئی، خٹک نامہ میں نواب خان کے حجرے میں بڑا اجتماع ہوگا، جس میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام، سراج محمد خان، صاحبزادہ حمزہ، زمان خٹک اور لیاقت علی خان خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 727493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727493/خیبر-پختونخوا-میں-یوم-تکبیر-ملی-جوش-وجذبے-سے-منایا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org