QR CodeQR Code

2018ء کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دیدی

26 May 2018 22:21

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ملک میں 2018ء کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور یوں ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے تحت 2018ء کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری تیار کی تھی جو منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ملک میں 2018ء کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور یوں ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 727500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727500/2018ء-کے-عام-انتخابات-25-جولائی-کو-ہوں-گے-صدر-مملکت-نے-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org