0
Saturday 26 May 2018 23:13

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے وفد کے ہمراہ کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایس ٹی کے وفد میں فہیم الدین شیخ، محمد مبین قادری اور محمد طیب قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سندھ حکومت کی امن و امان اور کراچی کی بہتری کیلئے کی جانیوالی کاوشیں ترقی کی طرف قدم ہے، کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کراچی کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت اپوزیشن اور اسمبلی سے باہر کی جماعتوں کو مشترکہ اور سنجیدہ جدوجہد کرنا ہوگی، کراچی کے مستقل اور پائیدار امن کا قیام چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلئے آئندہ بھی کام کرتے رہینگے، سنی تحریک کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد بہتر اقدام ہے۔
خبر کا کوڈ : 727501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش