0
Saturday 26 May 2018 23:26

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث 2 روز میں 13 بچے جاں بحق

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث 2 روز میں 13 بچے جاں بحق


اسلام ٹائمز۔ تھرپارکر میں سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور غذائی قلت کے باعث 2 روز میں 13 بچے جان سے گئے، جبکہ 100 سے زائد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے قحط زدہ علاقے تھر میں شدید گرمی، پانی اور غذائی قلت نے دو روز میں مزید 13 بچوں کی جان لے لی۔ جبکہ 100 سے زائد بچے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تھر کے دیہی علاقے علاج کی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی گندم کی تقسیم بھی بند کر دی گئی۔ سول سرجن ڈاکٹر امیر شاہ کا کہنا ہے کہ تھر میں غذائی قلت کا سامنا ہے، ہمارے پاس اسپتال میں اسپیشلسٹ کی بھی کمی ہے، 19 نرسز کی ضرورت ہے، تاہم صرف 9 تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 727505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش