QR CodeQR Code

سندھ کے عوام زرداری اور اس کے کرپٹ ٹولے کو مزید برداشت نہیں کریں گے، عارف علوی

27 May 2018 00:23

عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ آصف علی زرداری قوم کی جتنی دولت سمیٹ سکتے تھے سمیٹ چکے ہیں لیکن ان کی حرص و ہوس ختم نہیں ہوئی، اب وہ آئندہ الیکشن کے لئے پر تول رہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے جلسے جلوسوں میں بلاول زرداری کے ذریعے آواز لگا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام زرداری اور اس کے کرپٹ ٹولے کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ زرداری لیگ نے سندھ میں عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، موقع ملتے ہی عوام اس کے چنگل سے آزاد ہوکر پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروائیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے عہدیداران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری قوم کی جتنی دولت سمیٹ سکتے تھے سمیٹ چکے ہیں لیکن ان کی حرص و ہوس ختم نہیں ہوئی، اب وہ آئندہ الیکشن کے لئے پر تول رہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے جلسے جلوسوں میں بلاول زرداری کے ذریعے آواز لگا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 727516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727516/سندھ-کے-عوام-زرداری-اور-اس-کرپٹ-ٹولے-کو-مزید-برداشت-نہیں-کریں-گے-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org