0
Sunday 27 May 2018 09:16

کشمیر کونسل میں اصلاحات تاریخی قدم ہے، مسعود خان

کشمیر کونسل میں اصلاحات تاریخی قدم ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل میں اصلاحات تاریخی قدم ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور قوتوں کو اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منصفانہ فارمولا طے کرنا چاہیے جس سے آزادکشمیر حکومت کو مکمل انتظامی و مالی اختیارات مل سکیں۔ اس سے پاکستان اور آزادکشمیر کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، کشمیر کونسل میں اصلاحات آزادکشمیر کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ اصلاحات شدہ کونسل آزادکشمیر کی حکومت اور عوام کو مزید با اختیار بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 727542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش