0
Sunday 27 May 2018 19:10

کوئٹہ، دہشتگردوں کا ٹریفک پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ، دہشتگردوں کا ٹریفک پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے انڈسٹریل ایریا سرکی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے دو ٹریفک اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئٹہ پولیس کی نئی ایگل فورس نے دہشتگردوں کا تعقب کرتے ہوئے انہیں جوابی فائرنگ میں ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم کا پستول برآمد ہوا ہے، جس سے ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یاد رہے کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے ایگل فورس کو ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹریننگ دی گئی ہے، جنہیں گذشتہ دو ہفتے قبل کوئٹہ میں موٹر سائیکلوں پر مسلسل گشت کرنے اور دہشتگردی کا قلعع قمع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جبکہ آج انہی پولیس ایگل فورس کی بروقت کارروائی سے دو دہشتگرد فرار ہونے میں ناکام اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔

 
خبر کا کوڈ : 727702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش