QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، علامہ ناصر عباس

27 May 2018 23:03

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ انکی جماعت جی بی کے عوام کیساتھ کھڑی ہے، ہم مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں، جو اپنی شناخت مانگ رہے ہیں، نااہل حکومت جان بوجھ کر عوام کے حقوق کو پائمال کر رہی ہے۔ ایک دن عوام کے حقوق دینا پڑینگے۔ عوام نے گلگت بلتستان آڈر 2018ء کو مسترد کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء غیر آئینی اور بنیادی شہری حقوق کے منافی اقدام ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام نے زبردستی کے آرڈر کو مسترد کر دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آئینی حقوق کی جدوجہد میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام اپنا آئینی حق مانگ رہے ہیں۔ ایک ایسے شخص کو جسے وہاں کی عوام نے منتخب ہی نہیں کیا، اسے وسیع اختیارات دے کر گلگت بلتستان کی عوام پر وائسرائے بنا دیا گیا ہے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جی بی آرڈر 2018ء مسترد کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے حالات ایک بار پھر خراب کئے جا رہے ہیں۔ یہ ایک حساس علاقہ ہے۔ مقتدر قوتیں ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی آواز کو سنیں۔ محب وطن لوگ پاکستان کی شناخت لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج گلگت بلتستان میں عوام سراپا احتجاج ہیں اور نااہل نواز شریف کے نمائندے حفیظ الرحمان کی حکومت عوام پر لاٹھیاں برسا رہی ہے۔ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء غیر آئینی اور بنیادی شہری حقوق کے منافی اقدام ہے، جو عوام کو نامنظور ہے۔


خبر کا کوڈ: 727744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727744/گلگت-بلتستان-کے-غیور-عوام-اپنے-حقوق-کیلئے-اٹھ-کھڑے-ہوئے-ہیں-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org