0
Sunday 27 May 2018 23:24

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پورے شہر کراچی کی عوام کو ذہنی مریض بنایا ہوا ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پورے شہر کراچی کی عوام کو ذہنی مریض بنایا ہوا ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی صدرارت میں صوبائی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پورے شہر کراچی کی عوام کو ذہنی مریض بنایا ہوا ہے، پورے شہر میں اندھیروں کا راج ہے، کے الیکٹرک سمیت دیگر ادارے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں، مسلسل لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعوٰی کرنے والے شہر کراچی کا دورہ کریں اور خود فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے عوام کو صرف گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں دیا، جس شہر کی روشنیوں کے قصے پاکستان بھر میں مشہور تھے آج اُس شہر میں اندھیروں کا راج ہے جس کے ذمہ دار صرف اور صرف حکمران ہیں، جنہوں نے آج شہر کراچی کو گندگی اور غلاظت کے ڈھیڑ میں بدل دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ستر فیصد ریونیو دینے والے شہر کی عوام آج خود مصیبتوں اور مشکلوں کا شکار ہے، کوئی بھی اس شہر کا مسیحا نہیں۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا یوم علی علیہ السلام میں کچھ ہی دن باقی ہیں، 17 رمضان المبارک سے شہر بھر میں مجلس عزاء و جلوس عزاء کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اگر غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ کو ان ایام میں ختم نہیں کیا گیا تو دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کہیں کامیاب نہ ہو جائیں، ہم وزیراعلٰی سندھ اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مختلف مقامات اور امام بارگاہوں کو عزاداری کے وقت لوڈشیڈنگ سے مستشنٰی قرار دیں۔
خبر کا کوڈ : 727751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش