0
Sunday 27 May 2018 23:27

افغانستان کے اعلٰی حکام کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

افغانستان کے اعلٰی حکام کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ افغان سلامتی امور کے مشیر اور اعلٰی عسکری قیادت نے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کا اعلٰی سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر پہنچا، جس میں افغان سلامتی امور کے مشیر امور محمد حنیف اتمر، افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے چیف معصوم ستانکزئی، افغان فوج کے سربراہ محمد شریف یفتالی، افغان صدر کے خصوصی نمائندے حضرت عمر زاخیلوال اور وزیر داخلہ واعظ برمک شامل ہیں۔ افغان سلامتی امور کے مشیر، محمد حنیف اتمر کی قیادت میں وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں پاک افغان دوطرفہ امور، سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان اور پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی پر بھی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں افغان صدر اشرف غنی سمیت اعلٰی سکیورٹی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کرکے سرحدی سکیورٹی اور افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 727752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب