0
Monday 28 May 2018 00:07

قطر، دکانداروں کو سعودی عرب، بحرین اور مصر سے برآمد کی گئی اشیاء اپنی دکانوں سے فوری ہٹانے کا حکم

قطر، دکانداروں کو سعودی عرب، بحرین اور مصر سے برآمد کی گئی اشیاء اپنی دکانوں سے فوری ہٹانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ خلیجی ریاست قطر نے دکانداروں کو سعودی عرب کی سربراہی میں گذشتہ سال قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی اشیاء کی دکانوں پر فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت معاشیات نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی عرب، بحرین اور مصر سے برآمد کی گئی اشیا کو اپنی دکانوں سے ہٹانے کا کہا ہے۔ وزارت کا کہنا تھا کہ انسپیکٹرز دکانوں کا دورہ کریں گے اور احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب کی ڈیری مصنوعات کو بھی روکنے کی کوشش کی جائے گی جو دیگر ممالک سے سفر کرتے ہوئے قطر آتی ہیں۔

قطری حکومت کے کمیونکیشن آفس (جی سی او) کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ جی سی او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رکاوٹ بننے والے ممالک میں بننے والی اشیاء جو انہی رکاوٹوں کی وجہ سے جی سی سی کے کسٹمز ٹیرٹری کو پاس نہیں کرتیں، انہیں مکمل طور پر انسپیکشن اور کسٹمز کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر اپنی تجارت کی پالیسی کو کثیر اور دو طرفہ معاہدوں کے حساب سے طے کرتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ احکامات خیلیجی بحران کے ایک سال گزرنے کے چند دنوں کے بعد ہی سامنے آئے۔ خلیجی ممالک نے قطر کا تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کر رکھا ہے، جبکہ قطر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک دوحہ میں تبدیلیاں چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 727760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش