1
Saturday 9 Jun 2018 13:55

اصغریہ علم و عمل تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں

اصغریہ علم و عمل تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سندھ بھر میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی، القدس کی پکار الجہاد الجہاد، امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور و دیگر فلگ شگاف نعروں سے صوبے کی فضائیں گونج اٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک اور اے ایس او کیجانب سے دیگر ملی تنظیموں اور انجمنوں کیساتھ حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، بھٹ شاہ، ہالا، نوابشاہ، مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور، خیرپورمیرس، سکھر، صالع پٹ، گھوٹکی، پنو عاقل، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو سٹی، جوہی سمیت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں و اضلاع میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف القدس ریلیاں نکالی گئی۔

حیدرآباد کی مرکزی ریلی میں اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے خصوصی شرکت کری، جس میں دیگر ملی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ میرپورخاص کی ریلی میرواہ گورچانی میں منعقد ہوئی، ریلی ڈویژنل صدر غلام رضا، فدا حسینی اور علمائے کرام کی قیادت میں نکالی گئی۔ بدین میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے رہنما اویس علی، فصل چانڈیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، بھٹ شاہ سٹی کی ریلی درگاہ تا تنبورا چوک مجاہد حسینی، کاشف مھدی کی قیادت میں نکالی گئی، ہالا سٹی کی ریلی اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما حسن سجادی کی قیادت میں نکالی گئی، نوابشاہ سٹی کی مرکزی ریلی اصغریہ علم و عمل تحریک کی قیادت میں نکالی گئی، جس کی قیادت ڈویژنل صدر محمد یاسین عارفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کی، مورو سٹی میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے ریلی نکالی گئی، کنڈیارو میں القدس ریلی کی قیادت اصغریہ تحریک کے رہنما سید طاہر حیدر رضوی، مولانا امجد جعفری، سید تصور علی نے کی۔

رانی پور میں اصغریہ تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے القدس ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت بیگ علی جامڑو، ساجد شر نے کی، ٹھری میرواہ خیرپور کی ریلی سید صالح محمد شاھ، محتاب علی کی قیادت میں نکالی گئی، صالح بٹ سکھر کی ریلی اصغریہ تحریک کے صلعی رہنما تراب علی کی قیادت میں نکالی گئی، گھوٹکی میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکریٹری محسن علی کی قیادت میں نکالی گئی، پنو عاقل میں سید جواد علی نقوی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جیکب آباد، شہداد کوٹ میں اصغریہ تحریک اور دیگر جماعتوں نے مشترکہ ریلی نکالی، کے این شاہ کی مرکزی ریلی اصغریہ تحریک دادو کے صدر شہزاد رضا اور فیاض علی کی قیادت میں نکالی گئی، دادو سٹٰی کی ریلی سید حامد علی شاہ، محمد عالم ساجدی کی قیادت میں نکالی گئی، جوہی میں ضمیر علی لاشاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

القدس ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس ظالم اور مظلوم کے درمیان تمیز کرنے کا دن ہے، مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے زیادہ اہم ترین مسئلہ ہے، جس سے ہم الگ نہیں ہو سکتے، مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو ایک ہوکر رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں جدوجہد کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی سربراہی میں تسلط پسند نظام، سعودی عرب اور صہیونی حکومت کے باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین کو پست ڈالنا چاہتا ہے، جس کو بے نقاب کرنے کیلئے بُرعزم اور جذبہ حریت سے سرشار ملت للکارتی آرہی ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقے آزاد اور غاضب صہیونی اسرائیل نابود ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 730513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش