0
Monday 11 Jun 2018 23:41
ایران پارلیمنٹ اور امام خمینی رہ کے مزار پر حملہ کرنے والے

داعش کے 8 دہشت گردوں کو انقلاب اسلامی عدالت نے سزائے موت سنا دی، حجت الاسلام غضنفرآبادی

داعش کے 8 دہشت گردوں کو انقلاب اسلامی عدالت نے سزائے موت سنا دی، حجت الاسلام غضنفرآبادی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی انقلاب اسلامی عدالت کے چیف جسٹس حجت الاسلام و المسلمین غضنفرآبادی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ اور حرم امام خمینی رہ پر دہشت گردی کے جرم میں 8 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ یاد رہے گذشتہ سال تہران میں واقع پارلیمنٹ اور حرم امام خمینی رہ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس میں متعدد نہتے شہری شہید ہو گئے تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے۔ انقلاب اسلامی عدالت کے چیف نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد دہشت گردوں کے سہولت کار تھے جن کو "بغاوت میں مدد" کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ یہ کیس تہران کی انقلاب عدالت نمبر 15 میں سنا گیا۔ قاضی صلواتی نے فساد فی الارض میں سہولت کار ہونے کے جرم میں انہیں سزائے موت سنائی ہے۔ اس کیس میں کل 26 ملزم تھے جن میں سے 8 ملزموں کا کیس نمٹا دیا گیا جبکہ 18 ملزموں کے خلاف کیس ابھی چل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 731088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش