0
Tuesday 12 Jun 2018 17:21

ملتان، این اے 155، 24 امیدوار مدمقابل، (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے اُمیدوار فائنل نہ ہوسکے

ملتان، این اے 155، 24 امیدوار مدمقابل، (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے اُمیدوار فائنل نہ ہوسکے
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 155سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مجموعی طور پر 24 امیدوار آمنے سامنے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے ملک محمد عامر ڈوگر کا ٹکٹ فائنل ہو چکا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تاحال امیدوار بارے حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ہے، این اے 155 سے مسلم لیگ (ن) کے مخدوم جاوید ہاشمی، شیخ محمد طارق رشید اور گورنر پنجاب کے صاحبزادے آصف رفیق رجوانہ کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں، تاہم پارٹی کی جانب سے کس کے نام کا قرعہ فال نکلتا ہے اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے، اس حلقہ سے تحریک انصاف کی جانب سے فائنل ہونے والے ملک عامر ڈوگر سمیت ملک لیاقت علی ڈوگر، شاہد محمود خان، عون عباس بپی اور میاں اظہر سلیم کملانہ نے بھی کاغذات جمع کروائے تھے، دیگر امیدواروں میں ملک محمد طاہر رجوانہ، ملک آصف عمران، سید تقی حیدر شاہ، محمد ہاشم رشید، کرامت علی، محمد ایوب مغل، رانا ندیم احمد، عمران مصطفی کھوکھر، نوشین افشاں، محمد علیم، عبدالستار خان ترین، شیخ جمشید حیات، اختر رضا قریشی، وسیم خاں بادوزئی، رضوان احمد لکی اور ڈاکٹر خالد خان خاکوانی شامل ہیں۔

این اے 155سے تحریک انصاف کے چھ امیدوار میدان میں اترے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کو تاحال امیدوار میسر نہیں آ رہا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق ایم پی اے عثمان بھٹی کو اس حلقہ سے میدان میں اتارنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے، این اے 155 سے مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے کاغذات نامزدگی نے اس حلقہ کے انتخابات میں جان ڈال دی ہے اور یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ این اے 155 کا انتخاب ملتان کا ایک اہم انتخاب ہوگا، جس میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف دونوں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گی، اس حلقہ میں 30 فیصد مقامی آبادی ہے، 30 فیصد روہتک اور جھاجھر سے ہجر کرکے آنیوالوں کی آباد کاری ہے جبکہ 35 فیصد مشرقی پنجاب سے ہجرت کرکے آنیوالی انصاری برادری کی ہے، جس کی وجہ سے حاجی جاوید اختر انصاری 2013ء میں بھاری ووٹوں سے جیتے تھے، مقابلہ سخت ہے لیکن ماضی کو دیکھتے ہوئے ملک عامر ڈوگر کی پوزیشن مستحکم ہے۔
خبر کا کوڈ : 731259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش