0
Monday 18 Jun 2018 15:47

عسکری پسندوں کیخلاف دوبارہ سخت کارروائی شروع ہو گی، راجناتھ سنگھ

عسکری پسندوں کیخلاف دوبارہ سخت کارروائی شروع ہو گی، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے اب مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت نے جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کے دوران نام نہاد سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔ بھاجپا حکومت نے اب کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھاجپا حکومت نے فورسز کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ کشمیر میں عسکری واقعات کو روکنے کے لئے ضروری قدم اٹھائیں۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سترہ مئی کو یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں فورسز آپریشن نہیں چلائیں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں دہشت اور تشدد کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 732019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش