QR CodeQR Code

میرے بھائی کے قتل کے اصل ذمہ دار بی جے پی کے لیڈر ہیں، ڈاکٹر کفیل

18 Jun 2018 15:47

یوپی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان نے یوپی حکومت اور ریاستی پولیس پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے اس کیس میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر کفیل خان کے بھائی کاشف جمیل پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ہوئے قاتلانہ حملے کے معاملے میں متاثرہ خاندان نے بی جے پی کے لیڈر پر سنگین الزام عائد کئے  ہیں۔ یوپی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان نے یوپی حکومت اور ریاستی پولیس پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے اس کیس میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشف جمیل پر دس جون کو ’’گورکھ ناتھ مندر‘‘ سے کچھ دوری پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ وہ دیر رات تقریباً دس بجے کسی شخصی کام سے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ اس حملے میں کاشف جمیل کو تین گولیاں لگیں تھیں۔ اس حملے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ اب تک پولیس نے اس معاملے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان اترپردیش پولیس پر سوال اٹھا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 732021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732021/میرے-بھائی-کے-قتل-اصل-ذمہ-دار-بی-جے-پی-لیڈر-ہیں-ڈاکٹر-کفیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org