QR CodeQR Code

کشمیر پر کُل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے، کانگریس

18 Jun 2018 17:40

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک مسلمہ مسئلہ ہے لیکن بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کی پالیسی کے حوالے سے ’’کُل جماعتی اجلاس‘‘ طلب کرے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاجپا حکومت کشمیر کی پالیسی میں ناکام ثابت ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک مسلمہ مسئلہ ہے لیکن بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دے دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کشمیر پر مرکزی حکومت کی پالیسی بی جے پی کی فرقہ وارانہ پالیسی ہے۔


خبر کا کوڈ: 732024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732024/کشمیر-پر-ک-ل-جماعتی-اجلاس-طلب-کیا-جائے-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org