0
Monday 18 Jun 2018 17:42

مسلمانوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، مختار عباس نقوی

مسلمانوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، مختار عباس نقوی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی کابینی کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہنا ہے کہ گزشتہ ستر سالوں سے مسلمانوں کے ذہن میں زہر بھر دیا گیا ہے۔ بھارت کے وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کا دل جیتنے کے لئے نریندر مودی کی حکومت کو ابھی اور بھی محنت کرنی ہوگی۔ نئی دہلی میں مختار نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے مسلمانوں کی ترقی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں، ان کے بارے میں مسلمانوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019ء کے عام انتخابات کے دوران مسلم قوم کی فلاح و بہبود اور ’’طلاق ثالثہ‘‘ کے معاملے پر حکومت کی کاوشوں سے مسلمانوں کو واقف کرایا جائے گا۔ مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے ہمیں متعدد اقدامات اٹھانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دماغ میں گزشتہ ستر سالوں سے زہر بھر دیا گیا ہے، لیکن یہ اچھی بات ہے کہ نئی نسل اور خواتین بی جے پی کو اس کی اچھائی اور برائی کے پیمانے پر پرکھ رہی ہے، جو بہت ہی مثبت تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 732026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش