0
Monday 18 Jun 2018 17:04

میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ دنیا مذاق اڑا رہی ہے، آصف زرداری

میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ دنیا مذاق اڑا رہی ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے۔ نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔ آصف زرداری نے الزام عائد کیا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو غلط کام کئے ہیں پیپلز پارٹی حکومت میں آکر انہیں درست کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 732111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش